سرگودھا روڈ پر موضع ڈوکا میں ٹوکا مشین سے مبینہ طور پر کرنٹ لگنے کے باعث 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ پھولوں والا چوک، کھیتیاں والا بازار میں کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موضع ڈوکا، سرگودھا روڈ
سرگودھا روڈ پر موضع ڈوکا میں ٹوکا مشین سے مبینہ طور پر کرنٹ لگنے کے باعث 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ پھولوں والا چوک، کھیتیاں والا بازار میں کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موضع ڈوکا، سرگودھا روڈ پر کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ ایک بچے کو ٹوکا مشین سے کرنٹ لگ گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو قریبی ڈاکٹر پہلے ہی بچے کو مردہ قرار دے چکے تھے۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ ایان ولد سیف اللہ، سکنہ موضع ڈوکا، سرگودھا روڈ کے نام سے ہوئی۔ لواحقین نے بچے کو سی پی آر دینے، تصاویر بنانے اور ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ واقعہ کی وجہ مبینہ طور پر غفلت بیان کی گئی ہے۔
دوسرے واقعہ میں پھولوں والا چوک، کھیتیاں والا بازار میں کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر وہیکل اور ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں فائر فائٹنگ آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *