728 x 90

جھنگ میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 8 نائب تحصیلدار، 13 گرداور اور 114 پٹواری تبدیل، متعدد افسران و اہلکار معطل,ترجمان ضلعی حکومت

جھنگ میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 8 نائب تحصیلدار، 13 گرداور اور 114 پٹواری تبدیل، متعدد افسران و اہلکار معطل,ترجمان ضلعی حکومت

ترجمان ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ جھنگ کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ

ترجمان ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ جھنگ کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ سرکاری امور میں شفافیت اور عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 نائب تحصیلداروں کو تبدیل/ٹرانسفر، 13 گرداوروں کے تبادلے اور 114 پٹواریوں کو ٹرانسفر کیا گیا، جبکہ 6 پٹواریوں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح رجسٹری برانچ جھنگ کے 3 اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف PEEDA ایکٹ کے تحت باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، جبکہ رجسٹری برانچ شورکوٹ کے 2 اہلکاروں کو بھی معطل کرکے ان کے خلاف PEEDA ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایک جونیئر کلرک کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ 2 سیکرٹری یونین کونسلز کو معطل کرکے ان کے خلاف بھی PEEDA ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی شکایتی سیل قائم کرتے ہوئے 0305-3199073 نمبر جاری کردیا ہے۔ شہری سرکاری افسر یا اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کرنے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں فوری طور پر شکایتی سیل کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر میں کرپشن کے خلاف آگاہی بینرز بھی نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے اور شکایات کے اندراج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔

ضلعی انتظامیہ جھنگ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا اور سرکاری امور میں شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos