شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کی کچہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ساجد حسین نے تمام عدالتی احاطوں کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی پی او کے احکامات پر کچہریوں
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کی کچہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ساجد حسین نے تمام عدالتی احاطوں کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی پی او کے احکامات پر کچہریوں کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی سسٹمز اور دیگر انتظامات کا ازسرنو جائزہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
ساجد حسین نے واضح ہدایت کی کہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احاطوں میں آنے والے شہریوں، وکلاء اور عدالتی عملے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سکیورٹی نظام کو مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *