خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

جھنگ پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 133 مسروقہ موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئے

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے گزشتہ دو ماہ کے دوران 133 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تقریب کے…

جھنگ پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 133 مسروقہ موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئے

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے گزشتہ دو ماہ کے دوران 133 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تقریب کے دوران 46 لاکھ روپے مالیت کے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کئے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں موبائل فونز کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران برآمد ہونے والے مسروقہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے شہریوں کو “ای۔گیجٹ” ایپ کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے پہلے ای۔گیجٹ پر اس کی تصدیق ضرور کر لیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جدید وسائل کے مؤثر استعمال سے جرائم کے سدباب کے لیے کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔برآمد شدہ موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او اور آئی ٹی ٹیم کے اقدامات کی تعریف کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں