ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر جھنگ پولیس نے جرائم کے خاتمے کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔6585 گرام چرس اور 22 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جوا مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 جواری گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر جھنگ پولیس نے جرائم کے خاتمے کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔6585 گرام چرس اور 22 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جوا مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 جواری گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جوا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ کسی قسم کی بدعنوانی یا جرائم کے نیٹ ورک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کے خلاف مسلسل اور جارحانہ ایکشن جاری ہے۔ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد موجود مشکوک یا جرائم پیشہ عناصر کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *