خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

جھنگ پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے نتیجہ خیز…

جھنگ پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے نتیجہ خیز آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور کریمنل گینگز کے خلاف جاری مہم میں یہ کامیابیاں پولیس کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق ان گرفتاریوں سے زیر التواء مقدمات کو بروقت نمٹانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس ہر محاذ پر سرگرمِ عمل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں