عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام ایک منظم اور مؤثر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ، ایس پی انوسٹی گیشن عابد حسین
عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام ایک منظم اور مؤثر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ، ایس پی انوسٹی گیشن عابد حسین ظفر، پاک آرمی اور پاک رینجر کے افسران نے کی، جبکہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ریسکیو 15، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پاک آرمی اور رینجرز کے مستعد دستے بھی اس میں شریک تھے۔یہ فلیگ مارچ پولیس لائنز سے آغاز پذیر ہوا اور شہر کے مختلف اہم علاقوں سے گزرتے ہوئے واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔محرم الحرام کے دوران ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔ جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن عابد حسین ظفر نے اپنے گفتگو کے دوران کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا چکے ہیں اور تمام افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *