جھنگ: کرائم کنٹرول کے لیے پولیس کا جدید ڈیجیٹل ویری فکیشن نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ جھنگ میں جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جدید ڈیجیٹل ویری فکیشن نظام کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس
جھنگ: کرائم کنٹرول کے لیے پولیس کا جدید ڈیجیٹل ویری فکیشن نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
جھنگ میں جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جدید ڈیجیٹل ویری فکیشن نظام کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت تمام تھانہ جات کے فوکل پرسنز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل ویری فکیشن سے متعلق مختلف ایپس کے استعمال اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سمارٹ آئی، ای پولیس پوسٹ ایپ، ٹریول آئی اور ٹی آر ایس ایپس کے استعمال، کارکردگی اور ویری فکیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ویری فکیشن کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مشکوک سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث عناصر کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔
ڈی پی او نے تمام ہوٹلز، بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کی فوری ویری فکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مقامات پر قیام پذیر افراد کی معلومات کا اندراج اور تصدیق مؤثر انداز میں یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح ٹی آر ایس سسٹم میں پرائیویٹ ملازمین اور کرایہ داروں کا اندراج ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
ساجد حسین نے کہا کہ ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم جرائم کی روک تھام اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پولیس کی نگرانی اور رسپانس صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے، جس سے کرائم کنٹرول اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ ویری فکیشن کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام فوکل پرسنز اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ ڈیجیٹل ویری فکیشن کے عمل کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *