جھنگ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، بروقت کارروائی اور جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
جھنگ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، بروقت کارروائی اور جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 اکتوبر کو تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں وقاص عرف وکی نامی شہری کو ایک نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی بنیادوں پر شواہد اور ہیومن انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال سے نامعلوم قاتل کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نادر خان پٹھان نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہوا اور موبائل فون چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کے مطابق جب مقتول کو گھر میں موجودگی کا علم ہوا تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ فرار ہونے کی کوشش میں ملزم نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے وقاص عرف وکی کو شدید زخمی کر دیا، جو ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، پیشہ ورانہ لگن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے ڈی ایس پی سٹی عبدالمجید، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عنصر عباس اور کوتوالی پولیس ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اولین ترجیح ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *