728 x 90

جھنگ پولیس کی نشہ مکاؤ مہم،آن لائن ڈرگ ڈیلر سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

جھنگ پولیس کی نشہ مکاؤ مہم،آن لائن ڈرگ ڈیلر سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

پولیس اور عوام کے اشتراک سے نشہ مکاؤ مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ عوامی اطلاع پر جھنگ پولیس نے جدید طریقوں سے منشیات کی آن لائن سپلائی کرنے والے ایک چالاک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران تھانہ کوتوالی پولیس نے ذیشان نامی ملزم کے قبضہ سے

پولیس اور عوام کے اشتراک سے نشہ مکاؤ مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ عوامی اطلاع پر جھنگ پولیس نے جدید طریقوں سے منشیات کی آن لائن سپلائی کرنے والے ایک چالاک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران تھانہ کوتوالی پولیس نے ذیشان نامی ملزم کے قبضہ سے 580 گرام آئس برآمد کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ جدید ذرائع سے منشیات پھیلانے والے عناصر اب قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن سپلائی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھنگ پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتار کیے، جن کے قبضہ سے 2260 گرام چرس، 33 لیٹر شراب اور 580 گرام آئس برآمد ہوئی۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ یہ جنگ صرف پولیس کی نہیں، بلکہ ہر والدین، ہر نوجوان اور پورے معاشرے کی جنگ ہے۔ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos