ضلع جھنگ میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے فیصلہ کن آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی کارروائیوں میں 6 بدنامِ زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5840 کلوگرام سے زائد چرس، 1120 گرام
ضلع جھنگ میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے فیصلہ کن آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی کارروائیوں میں 6 بدنامِ زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5840 کلوگرام سے زائد چرس، 1120 گرام ہیروئن اور 44 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع جھنگ کی سرزمین کو منشیات کے زہر سے پاک کرنا پولیس کا اولین مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی منشیات فروش کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ منشیات کے دھندے کا ہر دروازہ بند کریں گے، اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنائیں گے۔جھنگ پولیس کی جاری کارروائیاں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ منشیات فروشوں کے لیے ضلع جھنگ میں اب کوئی جگہ باقی نہیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *