728 x 90

جھنگ کو تین سب ڈویژنوں میں تقسیم کر کے سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے، ایم ڈی واسا سید صولت رضا

جھنگ کو تین سب ڈویژنوں میں تقسیم کر کے سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے، ایم ڈی واسا سید صولت رضا

واسا جھنگ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید صولت رضا نے کہا ہے کہ شہر کو بہتر انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے پیشِ نظر تین سب ڈویژنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی اور سیوریج کی خدمات کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔ ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے دوسرے اسسٹنٹ ڈائریکٹر

واسا جھنگ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید صولت رضا نے کہا ہے کہ شہر کو بہتر انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے پیشِ نظر تین سب ڈویژنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی اور سیوریج کی خدمات کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے دوسرے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا جھنگ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کنور محمد علی (انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن، ضلع جھنگ)، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فیاض، ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر تصدق عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیٹلائٹ ٹاؤن فیاض حسین سمیت دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صولت رضا نے کہا کہ واسا جھنگ کے دو سب ڈویژنوں کا افتتاح ہو چکا ہے، جبکہ تیسرا دفتر اگلے ہفتے جھنگ سٹی میں قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ “اس اقدام سے واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، اور شہریوں کو صفائی اور سیوریج کی بہتر سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں گی۔”

کنور محمد علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے تمام محکمے عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واسا جھنگ کو قائم ہوئے ابھی صرف دو ماہ ہوئے ہیں لیکن ایم ڈی سید صولت رضا کی قیادت میں شہر کے سیوریج نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ واسا جھنگ اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی اور شفاف خدمات کے ذریعے عوامی توقعات پر پورا اترے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos