728 x 90

جھنگ کھیلتے بچوں پر دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، ایک بچہ زخمی

جھنگ کھیلتے بچوں پر دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، ایک بچہ زخمی

بنگلہ نول والا، گوجرہ روڈ پر ناقص تعمیر کے باعث دیوار کھیلتے ہوئے بچوں پر جا گری، جس کے نتیجے میں دو بچے متاثر ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ

بنگلہ نول والا، گوجرہ روڈ پر ناقص تعمیر کے باعث دیوار کھیلتے ہوئے بچوں پر جا گری، جس کے نتیجے میں دو بچے متاثر ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی بچے کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ حادثے میں 05 سالہ بچی سمیرا دختر محمد عارف موقع پر ہی جاں بحق ہو چکی تھی۔ لواحقین نے بچی کی میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 02 بچے متاثر ہوئے، جن میں 01 زخمی اور 01 جاں بحق شامل ہے۔ زخمی بچے کی شناخت 08 سالہ محمد حسن ولد محمد عارف کے نام سے ہوئی، جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos