خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ کی کیٹل مارکیٹ میں مبینہ طور پرسنگین بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

(وحید اختر چوہدری سے)جھنگ کی کیٹل مارکیٹ میں مبنیہ طور پر سنگین بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بااثر ٹھیکیدار سرکاری فیس شیڈول کے برعکس مبینہ طورکئی گنا زیادہ جگہ ٹیکس…

جھنگ کی کیٹل مارکیٹ میں مبینہ طور پرسنگین بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

(وحید اختر چوہدری سے)جھنگ کی کیٹل مارکیٹ میں مبنیہ طور پر سنگین بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بااثر ٹھیکیدار سرکاری فیس شیڈول کے برعکس مبینہ طورکئی گنا زیادہ جگہ ٹیکس وصول کر رہا ہے۔

بیوپاریوں سے زبردستی اور دیدہ دلیری کے ساتھ اضافی فیس وصولی روز کا معمول بن چکی ہے۔

متعدد اداروں کے اہلکار بھی مبینہ طور پر نذرانے لے کر خصوصی ڈیوٹیاں حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل اور سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی موجودگی میں اضافی فیس وصولی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

سرکاری بورڈ کے مطابق فی جانور فیس 500 روپے مقرر ہے۔

میڈیا سروے میں بیوپاریوں نے فی جانور 2500 سے 3000 روپے وصولی کی تصدیق کی۔

نوزائیدہ جانوروں سے بھی مکمل فیس وصول کی جا رہی ہے۔

کھرلی کی فیس پہلے 300 روپے تھی، اب فی جانور 1000 روپے وصول ہو رہی ہے۔

شہ زور ڈالا کی پرالی کے نام پر 6000 روپے لئے جاتے ہیں ۔

بیوپاری پرالی خود لاتے ہیں، پھر بھی اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔

پارکنگ اسٹینڈ پر موٹر سائیکل فیس 50 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔

شہریوں کی متعدد شکایات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

کیٹل مارکیٹ مانیٹرنگ کمیٹی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس حوالے مقامی بیوپاریوں کا کہنا کہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی یہ مویشی منڈی سہولیات کے اعتبار سے مثالی ہے لیکن یہاں کی موجودہ انتظامیہ کے اس مبینہ منفی رویئے کے باعث حکومت کی اچھے اقدامات کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے لہذا انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان مسائل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں