وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کےلئے ریلیف انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محسن امتیاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودسمیت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کےلئے ریلیف انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محسن امتیاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودسمیت اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر تمام ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی ۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر جاری امدادی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ سیلابی صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔دریا کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے مکینوں کے علاج معالجہ کیلئے محکمہ صحت کی 39 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ویکسینیشن،انسداد ڈینگی فوگنگ سپرے و کلینک آن وہیلز کی 15 ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک کی 96 ٹیمیں جانوروں کے علاج معالجہ و ویکسینیشن کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں 229 سکولوں میں 140 سکولوں میں کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔89 سکولوں میں ڈی واٹریننگ سیٹ سے پانی کا اخراج و ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صفائی کیلئے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔گھروں اور فصلوں کے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ 24 تاریخ سے سروے کا آغاز ہو گا۔ریونیو،اربن یونٹ،ایگریکچر و پاک آرمی کے جوان بھی سروے ٹیموں کے ہمراہ ہونگے۔باہو پل شورکوٹ و موضع ننکانہ تحصیل جھنگ میں بریچنگ پوائنٹس کو بحال کرنے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔محکمہ ہائی کی جانب سے 108 سڑکوں میں سے 70 سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔باقی سڑکوں کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام محکمے ٹیم ورک کے تحت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک جذبہ کے ساتھ کام کریں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *