728 x 90

حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 10 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، اور ضلع جھنگ سب سے زیادہ متاثر ہوا حکومت جھنگ جو آفت زدہ ضلع قرار دے۔عمیر مسعود

حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 10 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، اور ضلع جھنگ سب سے زیادہ متاثر ہوا حکومت جھنگ جو آفت زدہ ضلع قرار دے۔عمیر مسعود

جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سیلاب میں ریسکیو آپریشن بہت بہتر تھا لیکن اب متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت خاموش ہے اور غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے۔ اس موقع پر

جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سیلاب میں ریسکیو آپریشن بہت بہتر تھا لیکن اب متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت خاموش ہے اور غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اتحاد پنجاب کے صدر محمد حسین، ضلعی صدر ندیم حیدر شاہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ عمیر مسعود نے کہا کہ حکومت گندم کا ریٹ فکس کرئے نہیں تو اس بار کسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی صدر محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا سیلاب تو کسانوں کو بہا لے گیا اب کہیں کسانوں کا سیلاب حکومت کو نہ بہا لے جائے۔ حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرئے۔ان کے زرعی قرضے معاف کرئے اور ان کے لئے فوری پیکج کا اعلان کرئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos