وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب برآمدات پرمبنی مستحکم اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ آج اسلام آباد میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وژن کے تحت رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ
وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب برآمدات پرمبنی مستحکم اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔
آج اسلام آباد میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وژن کے تحت رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ کوحتمی شکل دی گئی ہے ۔
وزیر مملکت نے کہاکہ حال ہی میں اعلان کئے جانے والے پانچ سال نیشنل ٹیرف پالیسی کا مقصد خام مال اور دیگر سامان کی لاگت میں کمی ہے تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بڑھانے اور تاجربرادری کے تعاون سے مہنگائی میں کمی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ تاجر برادری سے باقاعدگی سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *