انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات یقینی بنانے کیلئے اگلے ماہ چھ سو میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔ آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سپیکٹرم کی نیلامی
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات یقینی بنانے کیلئے اگلے ماہ چھ سو میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔
آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سپیکٹرم کی نیلامی کی توثیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف فور۔ جی کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ فائیو ۔ جی سروسز متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی۔
آئی ٹی کی وزیر نے نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی پر حکومت کی توجہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر ڈیجیٹل طرز حکمرانی کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
آئی ٹی کی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ برآمدات رواں سال بیس فیصد کے اوسط اضافے کے ساتھ تین ارب اسّی کروڑڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *