728 x 90

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی، وزیراعظم

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود ، ترقی اور تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کے ایک وفد سے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود ، ترقی اور تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کے ایک وفد سے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔

وزیراعظم نے زوردیاکہ اقلیتیں پاکستان کی سماجی اور اقتصادی نظام کا اہم جزو ہیں اوریہ کہ آئین پاکستان مکمل مذہبی آزادی ، مساوی حقوق اور تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہے ۔

وفد نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی کوششوں کوسراہا اور اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے اور قومی دھارے میں ان کی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کایقین دلایا ۔

وفد میں مذہبی امور کے وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی ، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم، اسفندیار بھنڈارا ، مس نیلم، سنجے پروانی ، رمیش کمار، نوید عامر اور رمیش لعل شامل تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos