وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وزیراعظم نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وزیراعظم نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں، انہوں نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔
محمد شہباز شریف نے پی اے آر سی میں تحقیقاتی کام کو جلد فعال کرنے اور صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن کے لئے نوجوانوں کی تربیت اور انہیں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے وپاسکو کو ختم کرنے کے حوالے سے تمام تر ضروری امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے کھیت سے لے کر پورٹ تک پوری سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس کو زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام حتمی مراحل میں ہے، زرعی اجناس کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے یورپی یونین اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ لیبارٹری یونیورسٹی آف کراچی کے ایچ ای جے سینٹر میں قائم کی جا چکی ہے، زرعی شعبے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے حوالے سے نیشنل منسٹیریل فورم آن ایگری کلچر تشکیل دیا جا چکا یے، بیج، ایگری کلچر بائیو ٹیکنالوجی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے قومی پالیسوں کے مسودے منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *