سندھ حکومت اور عالمی بینک نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج (منگل) کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور عالمی بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازرکے درمیان ملاقات میں ہوا۔ اجلاس
سندھ حکومت اور عالمی بینک نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج (منگل) کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور عالمی بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازرکے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اجلاس میں عالمی بینک کے نعاون سے چلنے والے منصوبوں اور مڈل اور پرائمری سکولوں میں طلبا کی تعداد بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ططملاقات میں زرعی ٹیکس، خدمات پر سیلز ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس میں بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *