728 x 90

حکومت عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیراعظم

حکومت عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس آج (منگل ) کو وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس آج (منگل ) کو وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر قیادت ایک خصوصی کمیٹی کر دی گئی ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے حوالے سے اٹھائے جا نے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان کی بدولت ہونے والے اثرات کو جانچا جاسکے۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کے بچت کے حوالے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورک فرام ہوم کوموثر بنانے کے حوالے سے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اور توانائی بچت کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات اور ورک فورس مینجمنٹ کے حوالے سے روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار , وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos