728 x 90

حکومت غیر فعال صنعتی یونٹس کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر

حکومت غیر فعال صنعتی یونٹس کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر

صنعتوں اور پیداوار کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر فعال صنعتی یونٹس کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں سٹیل کے بڑے صنعتکاروں کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

صنعتوں اور پیداوار کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر فعال صنعتی یونٹس کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں سٹیل کے بڑے صنعتکاروں کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل کی صنعت کی بحالی اس وسیع تر صنعتی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سٹیل کے شعبے کی ترقی و حمایت سے متعلق تجاویز شامل کی جائیں گی۔

سٹیل مینوفیکچررز کے وفد نے پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ مضبوط واپسی کے لیے تیار ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos