وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹایزیشن، سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ اور حکومتی اداروں میں میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری پر حکمت عملی کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹایزیشن، سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ اور حکومتی اداروں میں میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری پر حکمت عملی کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے وزیراعظم کو تکنیکی ماہرین کی تقرری کے حوالے سے بتایا ۔
انھیں بتایاگیا کہ اب تک پندرہ تکنیکی اسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں جبکہ مزید سینتالیس تکنیکی اسامیوں کیلئے بھرتیاں جاری ہیں۔
یہ بھی بتایاگیا کہ وفاقی وزارتوں نے سرمایہ کاری سے متعلق حکمت عملیاں وضع کرنے کیلئے فوکل ٹیمیں بھی نامزد کی ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *