728 x 90

حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: احسن اقبال

حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان موسمیاتی مطابقت ماحول کی بہتری کیلئے رقوم کی فراہمی کے حوالے

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان موسمیاتی مطابقت ماحول کی بہتری کیلئے رقوم کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی حمایت کیلئے وضع کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ناگہانی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے رقوم کی فراہمی کو اہم قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف فنڈنگ کا ذریعہ ہے بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی بیمہ پالیسی بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی مطابقت اورمالیاتی تیاریاں موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos