728 x 90

حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی، وزیراعظم

حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ، سمیڈا میں جاری اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ، سمیڈا میں جاری اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اور حکومت اس شعبے کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایس ایم ای سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور معاونت ناگزیر ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تین کروڑ روپے سالانہ تک کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے، تاکہ انہیں ضروری رہنمائی، معاونت اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ خواتین کاروباری افراد کے لیے سمیڈا کی جانب سے ایک خصوصی ڈیجیٹل پورٹل بھی جلد متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ وہ آسانی سے معلومات اور سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

بریفنگ میں سمیڈا کی مختلف جاری سرگرمیوں اور پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ادارہ وفاقی ادارہ شماریات کے ساتھ مل کر معیشت کے 20 اہم شعبوں کا سروے کروا رہا ہے، تاکہ ڈیٹا کی بنیاد پر مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos