728 x 90

حکومت کراچی سے روہڑی تک پانچ سوکلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائے گی۔حنیف عباسی

حکومت کراچی سے روہڑی تک پانچ سوکلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائے گی۔حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ حکومت ، پاکستان ریلوے کو مزید بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کراچی سے روہڑی تک پانچ سوکلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دو

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ حکومت ، پاکستان ریلوے کو مزید بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کراچی سے روہڑی تک پانچ سوکلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دو ارب ڈالر کی لاگت سے آئندہ ڈھائی سال میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی سے روہڑی تک آٹھ سو کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنایا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہاکہ دشمن اپنی سازشوں کے باوجود جعفر ایکسپریس کو نہیں روک سکے گا۔

وزیر ریلوے نے بہادری سے اپنے فرائض انجام دینے پر ڈرائیورز، ریلو ے پولیس اور عملے کے دیگرارکان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے چار سکولوں کو آئوٹ سورس کر دیا گیاہے جہاں ریلوے ملازمین کے بچے بھی سستی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پاکستان ریلویز کے آٹھ ہسپتالوں کو بھی جلد آئوٹ سورس کرے گی جس سے ادارے کے ملازمین ان مراکز میں مفت طبی سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت ، ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت سختی سے یقینی بنارہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos