728 x 90

حکومت کی موثر حکمت عملی اور بہترین معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنے لگے

حکومت کی موثر حکمت عملی اور بہترین معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنے لگے

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق؛ وزارتِ خزانہ نے صرف 14 ماہ

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق؛

وزارتِ خزانہ نے صرف 14 ماہ میں 3,654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ قبل از وقت ادا کیا۔

تازہ ترین ادائیگی کے تحت حکومت نے جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300 ارب روپے ادا کیے، مشیر وزیر خزانہ

مالی سال 26 کے ابتدائی سات ماہ(جولائی 2025 تا جنوری 2026 )میں 2,150 ارب روپے سے زائد قرضہ قبل از وقت واپس کیا گیا، مشیر وزیر خزانہ۔

مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی، مشیر وزیر خزانہ۔

قبل از وقت ادائیگیوں میں 65 فیصد اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پی آئی بیز شامل ہیں، مشیر وزیر خزانہ۔

ان ادائیگیوں کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کا قرضہ 5,500 ارب سے کم ہو کر تقریبا 3,000 ارب روپے رہ گیا، مشیر وزیر خزانہ۔

اسٹیٹ بینک کا وہ قرضہ جس کی میعاد 2029 میں پوری ہونی تھی، مدت سے قبل ادا کر دیا گیا، مشیر وزیر خزانہ۔

پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر تقریبا 70 فیصد تک آ گیا، مشیر وزیر خزانہ ۔

بہتر قرض نظم و نسق کے باعث مالی سال 25 میں 850 ارب روپے کی بچت ہوئی، مشیر وزیر خزانہ۔

مالی سال 26 میں مزید 800 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، مشیر وزیر خزانہ ۔

معاشی ماہرین کے مطابق؛

قرض کی قبل از وقت ادائیگی سے عام شہریوں پر مہنگائی اور ٹیکس کے دبا میں نمایاں کمی آئے گی ۔

قبل از وقت قرض کی ادائیگی سے ملک کا مالی استحکام مضبوط اور اقتصادی خطرات کم ہوں گے، ماہرین ۔

مالی استحکام سے ترقیاتی منصوبے بڑھیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ماہرین ۔

قرضوں کی کمی اور مالی استحکام سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، ماہرین ۔

یہ کامیابی پاکستان کی مثر معاشی پالیسیوں اور ذمہ دار طرز حکمرانی کا واضح ثبوت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos