728 x 90

حکومت کے توانائی شعبے کے گردشی قرض سے نمٹنے کیلئے مالیاتی معاہدے پردستخط

حکومت کے توانائی شعبے کے گردشی قرض سے نمٹنے کیلئے مالیاتی معاہدے پردستخط

وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ بینکوں کے تعاون سے ایک اعشاریہ دو ٹریلین روپے سے زائد کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے دستخط کی تقریب

وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ بینکوں کے تعاون سے ایک اعشاریہ دو ٹریلین روپے سے زائد کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے دستخط کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے اس معاہدے کو گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا متعلقہ ٹاسک فورس کو جاتا ہے جس نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ ملاقات کے دوران حکومتی اصلاحات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ ڈسکوزکی نجکاری اور لائن لاسز کے مسئلے سے نمٹنا ہے، انہوں نے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے اور مزید کامیابیوں کے حصول کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ مالیاتی اور تنظیم نو کے اعتبار سے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر اعتبار سے کامیابی ہے، ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے فوائدبالآخر صارفین تک پہنچیں گے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کی مالیاتی سہولت توانائی کے شعبے کی مالیاتی بحالی کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos