خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بتدریج نجکاری کا ارادہ ہے،مصدق ملک
توانائی کے وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی بتدریج نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ…

توانائی کے وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی بتدریج نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے اسد قیصر اور دیگر ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں دوہزار ملازمین ہیں اور ان میں سے کوئی بھی کان کنی نہیں کر رہا۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ صوبوں کا اختیار ہے کہ وہ زیراختیار کمپنیوں کی نجکاری کریں یا جاری رکھیں۔


