وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، رکن صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر سمیت سپیشل ایجوکیشن ادارے کے اساتذہ، خصوصی بچوں کے والدین اور متعلقہ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا، معاشرے میں ان کا کردار نمایاں کرنا اور انہیں مختلف شعبوں میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
“یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی اور کمزور طبقے کا سہارا بنیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات مزید بڑھائے جائیں گے۔ خصوصی افراد کی اہلیت کے مطابق اداروں میں بھرتیوں کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور انہیں اُن کا جائز مقام دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔”
ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور نگہداشت کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا۔
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *