بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے اور توانائی پالیسیوں کی ناکامی بے نقاب ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت کے باعث کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں اور مزدور آبائی دیہات لوٹ رہے
بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے اور توانائی پالیسیوں کی ناکامی بے نقاب ہو گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت کے باعث کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں اور مزدور آبائی دیہات لوٹ رہے ہیں۔
سنگین ایل پی جی بحران کے نتیجے میں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہیں۔
ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایک ہزار روپے سے کم قیمت پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت تین ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں کی وجہ سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی حکومت کے خود انحصاری کے دعوؤں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *