خواتین کے وقار اور عزتِ نفس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے اور زیرِ حراست ملزمہ سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل تنویر امجد طاہر کو محکمہ سے برخاست کر دیا۔ ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق شکایت موصول
خواتین کے وقار اور عزتِ نفس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے اور زیرِ حراست ملزمہ سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل تنویر امجد طاہر کو محکمہ سے برخاست کر دیا۔
ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے پر ڈی پی او ساجد حسین نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریگولر انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر کانسٹیبل تنویر امجد طاہر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر واضح کیا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور پولیس وردی کو داغدار کرنے والی کالی بھیڑوں کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال یا شہریوں، خصوصاً خواتین، کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر اور محکمہ پولیس کے وقار کو مجروح کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *