728 x 90

خواجہ سراء قندیل بلوچ کے اغواء کا معاملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے بازیاب، دو مرکزی ملزمان گرفتار

خواجہ سراء قندیل بلوچ کے اغواء کا معاملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے بازیاب، دو مرکزی ملزمان گرفتار

تھانہ صدر جھنگ کی حدود میں خواجہ سراء قندیل بلوچ کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے۔پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور

تھانہ صدر جھنگ کی حدود میں خواجہ سراء قندیل بلوچ کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے۔پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنیکل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور خواجہ سراء قندیل بلوچ کو ملتان سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، مغوی کو ملہوآنہ موڑ کے قریب سے اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان اسرار اور ذیشان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ کمزور طبقات کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جھنگ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم اور متحرک ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos