وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے نومئی دوہزار تئیس کو ریڈیو پاکستان پشاور کو جلانے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے پشاور میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن انکوائری مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا ۔ وزیراعلی نے
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے نومئی دوہزار تئیس کو ریڈیو پاکستان پشاور کو جلانے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے پشاور میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن انکوائری مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا ۔
وزیراعلی نے صوبے میں امن وسلامتی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے عزم کو دہرایا ۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت تمام اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پرسختی سے عمل کرے گی اور کسی کو ذاتی تشہیر کیلئے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کرنے دئیے جائینگے۔
انہوں نے کابینہ ارکان کو میرٹ اور تمام فیصلوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی اورخامیوں کی نشاندہی اور تجاویز کیلئے تمام قوانین کے ازسرنو جائزے پرزوردیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *