728 x 90

خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے 9 خوارج کو ہلاک کردیا

خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے 9 خوارج کو ہلاک کردیا

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج مارے گئے۔

اسی طرح بنوں ضلع میں ایک اور خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور مسلسل کارروائیاں پوری رفتار سے جاری ہیں، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos