سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز رفتار انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار مختلف مقابلوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز رفتار انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار مختلف مقابلوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں پاکستان۔افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت بھانپ لیا۔ مؤثر اور مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف مقابلوں میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ میر علی، شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ سمبازہ، ژوب میں پانچویں کارروائی کے دوران مزید آٹھ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *