728 x 90

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 150 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 150 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب، مٹی کے تودے  اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 150 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں 5  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب، مٹی کے تودے  اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 150 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں 5  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos