728 x 90

دریائے سواں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جارہی ہے

دریائے سواں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جارہی ہے

سینیٹ کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ دریائے سواں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جارہی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ماہرین نے دریائے سواں پر دو نچلی سطح کے بند بنانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا

سینیٹ کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ دریائے سواں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جارہی ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ماہرین نے دریائے سواں پر دو نچلی سطح کے بند بنانے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مجوزہ منصوبوں کا بنیادی مقصد آبپاشی کی فراہمی کے لیے دریائے سواں کے بہائو کو ملحقہ علاقوں کی طرف موڑنا ہے، اس طرح زرعی پیداوار کو بڑھانا اور دستیاب آبی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فزیبلٹی سٹڈی آئندہ سال جنوری تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ حکومت انصاف تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور صلاحیت سازی پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی جوڈیشل اکیڈمیاں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی ثالثی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں قانونی ماہرین کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos