جھنگ()دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے دریا کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر فیصل آباد
جھنگ()دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے دریا کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر چنڈ پل،شاہ جیونہ،مسن بند،بریچنگ سیکن و ملحقہ حفاظتی بند کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے دریائی بیٹ میں رہنے والے لوگوں کو مال مویشی سمیت تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہائی فلڈ میں انتظامیہ و پولیس مشترکہ اقدامات کررہی ہے۔شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم رکھے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی فلڈ کے پیش نظر 18مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والوں کو کھانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیںگی۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے نشیبی علاقوں میں 40 مقامات پر کشتیاں و عملہ الرٹ ہے۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ہدایات جاری کیں کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمنٹے کیلئے پیشگی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں تاہم تمام محکمہ جات اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب کیساتھ حفاظتی بند کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے کام کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں جبکہ تمام متعلقہ محکمے مربوط رابطے کے تحت موقع پر موجود رہ کر کمی و خامیوں کو فی الفوردور کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *