دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی و پاک فوج کے افسران نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے الرٹ ہیں۔پانی کی آمد کو لمحہ بہ لمحہ
دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی و پاک فوج کے افسران نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے الرٹ ہیں۔پانی کی آمد کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔ پاک فوج بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہے۔دریا کے نشیبی علاقوں سے ابتک 72 ہزار سے زائد لوگوں کو اور 48 ہزار سے زائدمال مویشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پاک فوج کے جوان دریا کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ تحصیل شورکوٹ میں بھی دریا کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ڈی پی او کیپٹن ر بلال افتخار کیانی اور پاک فوج کےافسران نے دریائے چناب کے نشیبی علاقوں مسن، دھبی بلوچاں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے دریائی بیٹ میں رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *