728 x 90

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، فیلڈ مارشل

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مستقبل کے قائدین کو تربیت دی جانی چاہیے اور کثیر سطح کے علمی چیلنجز کو پہچاننے، ان کا اندازہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مستقبل کے قائدین کو تربیت دی جانی چاہیے اور کثیر سطح کے علمی چیلنجز کو پہچاننے، ان کا اندازہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔

وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے بات چیت کر رہے تھے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر نے بالواسطہ اور خفیہ ہتھکنڈوں کا استعمال بڑھا دیا ہے اور وہ کھلی محاذ آرائی کے بجائے داخلی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حامی دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ فوجی تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور طویل مدتی قومی استحکام کو یقینی بنانے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سلامتی کے ماحول کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو وسیع اور مستقل چیلنجز کا سامنا ہے۔

فیلڈ مارشل نے سخت تربیت اور تعلیمی قابلیت کو موثر پالیسی کی تشکیل اور عملی نتائج میں بدلنے کی صلاحیتوں کے حامل تذویراتی مفکرین کی تیاری میں ایک بہترین ادارے کے طور پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اعلیٰ کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فوجی تعلیم ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور طویل مدتی قومی استحکام یقینی بنانے میں مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos