728 x 90

دفترخارجہ نے بھارت، افغانستان کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا

دفترخارجہ نے بھارت، افغانستان کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا

پاکستان نے بھارت، افغانستان مشترکہ اعلامیے کے مندرجات اور بھارت میں افغان قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جو نئی دلی میں

پاکستان نے بھارت، افغانستان مشترکہ اعلامیے کے مندرجات اور بھارت میں افغان قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جو نئی دلی میں جمعہ کو جاری کیا گیا۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو ان تحفظات سے آگاہ کیا۔

افغان سفیر کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے میں کشمیریوںکے حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں دی گئی ان کی عظیم قربانیوں اور جذبات کے حوالے سے انتہائی بے حسی اور سردمہری کا مظاہرہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کردیاکہ دہشت گردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت کوبارہا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں جو افغان سرزمین سے افغانستان کے اندرونی عناصر کی حمایت سے پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos