728 x 90

دفتر خارجہ نے نام نہاد ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کر دیئے

دفتر خارجہ نے نام نہاد ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کر دیئے

پاکستان نے لوک سبھا میں بحث کے دوران نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز دعوے یکسر مسترد کر دیئے ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد آپریشن سندور پر بحث کے حوالے سے صحافیوںکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی

پاکستان نے لوک سبھا میں بحث کے دوران نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز دعوے یکسر مسترد کر دیئے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد آپریشن سندور پر بحث کے حوالے سے صحافیوںکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے بیانات حقائق مسخ کرنے، جارحیت کو جائز قرار دینے اور ملکی مفاد کیلئے اسے استعمال کرنے کے خطرناک رجحان کے عکاس ہیں۔

ترجمان نے کہا دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی کسی قابل اعتماد تحقیق کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چھ اور سات مئی کو حملے کی رات کے دوران بھارت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی آڑ میں درحقیقت معصوم مردوں، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام سٹریٹجک اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔

دوسری جانب بھارتی جنگی طیاروں اور فوجی اہداف کی تباہی میں پاکستان کی شاندار کامیابی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کیلئے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کی گئی فوری پیشکش سے فائدہ اٹھانے کی بجائے محاذ آرائی اور جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور وہ خود ایک ہی وقت میں جج، جیوری اور جلاد بن گیا۔

شفقت علی خان نے کہا کہ اس تناظر میں نام نہاد ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے حوالے سے کوئی بھی دعویٰ پاکستان کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان من گھڑت اور تضادات سے بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی ساکھ پر سنگین نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos