728 x 90

دنیا بھرمیں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

دنیا بھرمیں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں کشمیری کل (پیر) یوم سیاہ منائیں گے تاکہ بھارت اورعالمی برادری کوبھرپور پیغام دیاجاسکے کہ وہ اپنی سرزمین پر غیرقانونی بھارتی قبضے کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دی گئی ہے جس کی دیگر حریت تنظیموں نے حمایت

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں کشمیری کل (پیر) یوم سیاہ منائیں گے تاکہ بھارت اورعالمی برادری کوبھرپور پیغام دیاجاسکے کہ وہ اپنی سرزمین پر غیرقانونی بھارتی قبضے کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔

یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دی گئی ہے جس کی دیگر حریت تنظیموں نے حمایت کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر حریت تنظیموں کی طرف سے پوسٹرآویزاں کئے گئے ہیں جن میں ستائیس اکتوبر انیس سوسینتالیس کوجموں وکشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین باب کے طورپر ظاہر کیاگیا ہے۔

انیس سوسینتالیس میں اس دن بھارتی افواج نے تقسیم ہند کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموںوکشمیرپرحملہ کیا اورکشمیری عوام کی مرضی کے برعکس علاقے پرقبضہ کرلیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos