دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں بھارتی سمگلرز ملوث پائے گئے ہیں۔ بھارتی سمگلرز اور جرائم پیشہ افراد عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور دہشتگردی کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔ ان غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سمیت کئی ممالک سخت ایکشن لینے پر مجبور ہو
دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں بھارتی سمگلرز ملوث پائے گئے ہیں۔
بھارتی سمگلرز اور جرائم پیشہ افراد عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور دہشتگردی کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
ان غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سمیت کئی ممالک سخت ایکشن لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
امریکی محکمۂ انصاف نے بھارتی سمگلرز کی منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کا پردہ چاک کیا۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق، انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث ایک اور بھارتی شہری شیوم لنو کو امریکی عدالت نے سزا سنا دی ہے۔ شیوم لنو درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر امریکہ داخل کرانے میں ملوث رہا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ دو سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری امریکہ میں غیرقانونی داخلے کے دوران گرفتار ہوئے ہیں،
ماہرین کے مطابق بھارتیوں کی غیرقانونی امیگریشن اور سمگلنگ کا بڑھتا رجحان عالمی سکیورٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے۔
بھارتی شہریوں کے میزبان ممالک میں بڑھتے جرائم نے مودی کے ترقی اور خوشحالی کے بیانیے کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *