728 x 90

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی جاسکیں۔ اس دن کو منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اس موقع پرآزاد کشمیر، پاکستان اور

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی جاسکیں۔

اس دن کو منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

اس موقع پرآزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ دنیا کی توجہ اقوام متحدہ کی طرف سے استصواب رائے کے

وعدے کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مصائب کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔

5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos