728 x 90

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے۔ اس تہوار کو منانے کے لئے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی پروگرام منعقد ہونگے۔ مسیحی برادری کی رہائشی کالونیوں کو چمچاتی روشنیوں اور قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔ تمام گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا ہے اور کرسمس ٹریز

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے۔

اس تہوار کو منانے کے لئے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی پروگرام منعقد ہونگے۔

مسیحی برادری کی رہائشی کالونیوں کو چمچاتی روشنیوں اور قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔

تمام گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا ہے اور کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں۔

حکومت نے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کی ہے۔

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہب سے بالاتر ہوکر تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادی سے اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیںاور ہماری قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مسیحی برادری کی گرانقدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos