وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت جھنگ کے 169 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت جھنگ کے 169 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ،:ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر ،صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،شرجیل عباس قریشی بھی شریک تھے۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایااور نوبیاہتا جوڑوں کو دو لاکھ روپے سلامی کے حوالہ سے دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی خدمت کرنا ہے۔
دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہے، اس کااجر اللہ دے گا۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں ان نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ ماں کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے خدمت کے ساتھ حقیقی ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی ابتک 4 ہزار اجتماعی شادیاں کروا چکے ہیں،جون 2026 تک مزید 4 ہزار شادیاں کروائی جائیں گی۔ دھی رانی پروگرام کی تقریب میں جھومر پارٹی کی جانب سے رقص بھی پیش کیا گیا تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکائ کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *