قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے متعلقہ اداروں کو فصل کی کٹائی کے سیزن کے دوران خریداری نظام کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں گندم کی قومی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے
قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے متعلقہ اداروں کو فصل کی کٹائی کے سیزن کے دوران خریداری نظام کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں گندم کی قومی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی خریداری کا طریقہ کار شفاف، موثر اور گندم پیدا کرنے والے تمام علاقوں میں کسانوں کے لیے مکمل طور پر قابل رسائی ہونا چاہیے۔
انہوں نے بیجوں کی تصدیق شدہ اور بہتر اقسام کو فروغ دینے، کھاد کے متوازن اور موثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے اور مشینی کاشتکاری کے جدید طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں صوبوں میں گندم کی خریداری کا جائزہ لیا گیا۔

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *